news

 بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کو سازش کر کے ریاست کیخلاف جنگ کی، عدالت

Published

on

انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت کے جج خالد ارشد جانب سے جاری ہونے والے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی سازش کر کے ریاست کے خلاف جنگ کی اور حکومت کا تختہ الٹنے کی بھی سازش کی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے خلاف جنگ اور حکومت کے خلاف سازش کرنے سمیت مبینہ جرائم میں عمران خان کا تعلق ثابت کرنے کیلیے مناسب شواہد موجود ہیں۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ عبوری ضمانت کا حق نہیں ہے۔

چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دو سرکاری گواہوں نے بیان دیا کہ 7 مئی کو شام پانچ بجے زمان پارک میٹنگ ہوئی، جس میں پی ٹی آئی لیڈرشپ کے پندرہ لوگ موجود تھے، میٹنگ میں بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میٹنگ میں ہدایات دی گئیں کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ہوئی تو ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں ورکز کو اکٹھا کیا جائے، اور فوجی تنصیبات، سرکاری عمارتوں پر حملہ کرکے حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے، نو مئی کو اسلام آباد روانگی وقت پر بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو بیان دیا کہ اگر انہیں گرفتار کیا تو ملکی حالات سری لنکا کے جیسے ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version