کاروبار

سعودی ائر لائنز کے لینڈنگ گئیرمیں آگ

Published

on

جمعرات کو پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی ایئر لائن کے طیارے میں لینڈنگ کے وقت آگ لگ گئی۔پرواز SV-792 جو ریاض سے پشاور آرہی تھی کہ اس کے عقبی حصے میں آگ لگ گئی۔

طیارے کے اترتے ہی لینڈنگ گیئر میں آگ لگ گئی۔تمام مسافروں کو طیارے میں ایمرجنسی ایگزٹ استعمال کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا گیا۔پشاور ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کے بائیں لینڈنگ گیئر سے چنگاریاں اور دھواں اٹھتے دیکھا۔

اے ٹی سی نے فوری طور پر پائلٹ کو آگاہ کیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے حکام نے فائر اینڈ ریسکیو سروسز کو طلب کر لیا۔ فائر فائٹرز نے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔تمام 276 مسافر اور عملے کے 21 ارکان انفلٹیبل سلائیڈ کے ذریعے طیارے سے باہر نکلے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version