film
فلم ‘وِکڈ’ نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی، 11.4 کروڑ ڈالرز کی اوپننگ
ہالی ووڈ کی میوزیکل فینٹسی فلم ‘وِکڈ‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ یونیورسل پکچرز کی اس فلم نے امریکی باکس آفس پر اپنے پہلے ویک اینڈ میں 11.4 کروڑ ڈالرز کا کاروبار کیا، جو کہ کسی براڈوے میوزیکل کے ایڈاپٹیشن کی سب سے بڑی اوپننگ ہے۔ اس سے قبل ‘انٹو دی وڈز’ نے 3.1 کروڑ ڈالرز کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
2019 میں فلم ‘کیٹس’ کے ناکامی کے بعد ‘وِکڈ’ یونیورسل اسٹوڈیو کی ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی ہے، جو 6.6 ملین ڈالرز سے عالمی سطح پر 75 کروڑ ڈالر تک پہنچی۔
عالمی سطح پر ‘وِکڈ’ نے 61 مارکیٹس میں 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا، جس کے بعد اس کی مجموعی آمدنی 16.4 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ کسی براڈوے میوزیکل کے لیے عالمی سطح پر سب سے بڑی اوپننگ بن چکی ہے، اور ‘لیس میزربلز’ جیسے مشہور پروجیکٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اس کامیابی کا کریڈٹ یونیورسل اسٹوڈیو کی ٹیم اور خاص طور پر ایگزیکیوٹو ڈونا لینگلے کو دیا جا رہا ہے، جنہوں نے حکمت عملی کے تحت ‘وِکڈ’ کے ساتھ ساتھ ایک اور بڑی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جو اگلے سال ریلیز ہوگی۔
drama
نیلم کوٹھاری نے فواد خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا
بھارت کی مشہور اداکارہ نیلم کوٹھاری نے پاکستانی اداکار فواد خان کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
نوے کی دہائی کی معروف اداکارہ نیلم کوٹھاری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پاکستانی ڈراموں کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔
ویڈیو میں نیلم نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستانی ڈراموں کی خاصیت یہ ہے کہ وہ حقیقت کے قریب ہوتے ہیں، کہانی اچھی ہوتی ہے، اور ڈرامے میں فنکاروں کے ملبوسات اور رہن سہن بھی بہت عمدہ ہوتے ہیں جو دیکھ کر جھوٹے نہیں لگتے۔ بولنے کا انداز اور لب و لہجہ سن کر ڈراما بنانے والوں کی سنجیدگی کا اندازہ ہوتا ہے‘‘۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ’’پاکستانی اور ترکیہ کے ڈرامے ایسے ہیں جو میں شوق سے دیکھتی ہوں کیونکہ ان میں جذبات بہت گہرے ہوتے ہیں اور کہانی کی بُنائی بھی اہم ہوتی ہے‘‘۔
پاکستانی اداکاروں کے حوالے سے نیلم کا کہنا تھا کہ ’’میں یہ بھی بتانا چاہوں گی کہ مجھے پاکستانی ڈرامے بہت پسند ہیں اور خاص طور پر فواد خان، وہ بہت حسین ہیں، اور مجھے ان سے بے انتہا محبت ہے‘‘۔
drama
سائرہ یوسف نے سپر اسٹور سے چوری کا اعتراف کرلیا
پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے سپر اسٹور میں چوری کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آخرکار اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
گزشتہ روز سائرہ یوسف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ ایک سپر اسٹور سے کچھ چیزیں چرا کر اپنے لباس میں چھپاتی نظر آئیں۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی، اور صارفین نے مختلف تبصرے کیے، جن میں زیادہ تر حیرت اور سائرہ کے اس غیر معمولی رویے پر سوالات شامل تھے۔
اب سائرہ یوسف نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ نہ صرف اپنی چوری کا اعتراف کر رہی ہیں بلکہ اپنی مجبوری بھی بیان کر رہی ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سائرہ کہتی ہیں، “میں یہ تسلیم کرتی ہوں کہ وہ میں ہی تھی، کیونکہ مجھے صبر نہیں ہوا اور مجھے یقین ہے کہ آپ میں سے بھی کوئی ایسا ہی محسوس کرے گا۔ چاہے مجھے کوئی بھی الزام دے، لیکن میں سب سے کریمی ملک چاکلیٹ کے لیے مجرم ہوں۔”
اداکارہ کی یہ ویڈیو یہ ظاہر کرتی ہے کہ وائرل ہونے والی چوری کی ویڈیو دراصل ایک اشتہاری مہم کا حصہ تھی، جو جان بوجھ کر بنائی گئی تھی۔ کئی مداحوں نے پچھلی ویڈیو پر یہی تبصرہ کیا کہ سائرہ حقیقت میں چوری نہیں کر سکتیں، بلکہ یہ کسی اشتہاری مہم کا حصہ ہے۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں