Connect with us

news

چیمپئنز ٹرافی 2025ء: نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش پر فتح، پاکستان ایونٹ سے باہر

Published

on

چیمپئنز ٹرافی

چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں کیویز نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی، اور پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کا سفر صرف 5 دن میں ختم ہوگیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے ایونٹ کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 8.2 اوورز میں 45 کے مجموعی اسکور پر گری، جہاں اوپنر تنزید حسن 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے مہدی حسن میراز نے 13 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔ مڈل آرڈر میں وکٹیں یکے بعد دیگرے گرنے کے بعد کپتان نجم الحسین شنتو نے 77 رنز کی اننگز کھیل کر رخصت لی۔ جاکر علی نے 45، رشاد حسین نے 26 اور تسکین احمد نے 10 رنز بنائے۔ مستفیض الرحمان 3 اور ناہید رانا صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ول او رورک نے 2، اور میٹ ہینری اور کائل جیمیسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے 237 رنز کا ہدف 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کیویز کی طرف سے رچن رویندرا 112 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹام لیتھم نے 55، ڈیوون کانوے نے 30، کین ولیمسن نے 5 اور ول ینگ نے 0 رن بنا کر پویلین لوٹا۔ گلین فلپس 21 اور مائیکل بریسویل 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد، مستفیض الرحمان، ناہید رانا اور رشاد حسین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ ٹاس جیتنے والی ٹیم نیوزی لینڈ نے پلینگ الیون میں دو تبدیلیاں کیں۔

news

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات مکمل، جون تک منی بجٹ نہ لانے پر اتفاق

Published

on

آئی ایم ایف

پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یہ قائل کر لیا ہے کہ وہ کوئی منی بجٹ نہیں لائے گا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تفصیلی مذاکرات ہوئے ہیں، جن میں آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں اور تمام ضروری معاشی ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے۔

آج پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا آخری دن ہے۔ ٹیکنیکل سیشن کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات بھی آج مکمل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف کے وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات طے ہے۔ مذاکرات مکمل ہونے کے بعد، وفد اپنی جائزہ رپورٹ تیار کرے گا، جس کے بعد ایگزیکٹیو بورڈ ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

حکومت کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف کو تمام ضروری معاشی ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے۔ تاہم، آئی ایم ایف مشن نے یہ بھی کہا کہ سولر پینلز اور الیکٹریکل گاڑیاں صرف امیر طبقے کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ سولر پینلز پر دی جانے والی رعایتیں ختم کی جائیں اور معاشی نظم و ضبط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

جاری رکھیں

news

جعفر ایکسپریس حملے کے دہشت گردوں کی تصاویر جاری، غیر ملکی اسلحہ برآمد

Published

on

جعفر ایکسپریس

پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان کے قریب پہاڑی علاقے میں مسافر ٹرین پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی تصاویر اب منظر عام پر آ گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 12 مارچ کو فائنل کلیئرنس آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ دہشت گرد ٹرین کے ارد گرد ہلاک ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید یہ بھی بتایا کہ یہ دہشت گرد بیرون ملک اپنے آلہ کاروں سے رابطے میں تھے اور مسلسل ہدایات حاصل کر رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ایک کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

اس سے پہلے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس واقعے کے بارے میں بتایا کہ دہشت گردوں نے 11 مارچ کو تقریباً ایک بجے بولان کے علاقے اوسی پور میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا اور جعفر ایکسپریس کو روک دیا۔

بازیابی کا آپریشن فوراً شروع کیا گیا، جس میں آرمی، ایئرفورس، فرنٹئیر کور اور ایس ایس جی کے جوانوں نے حصہ لیا اور یرغمالیوں کو مرحلہ وار رہا کروا لیا۔ ریلوے حکام کے مطابق، اس ٹرین میں 440 افراد سوار تھے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~