Connect with us

news

نیلم منیر کی دبئی میں شادی: حیران کن تفصیلات سامنے آئیں

Published

on

نیلم منیر

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی دبئی میں شادی کی تصاویر سال نو کے آغاز پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، اور اب ان کے شوہر کے بارے میں دلچسپ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

نیلم کے دیور ثمر رانجھا نے ایک نجی میڈیا چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی محمد راشد کا تعلق میانوالی، پاکستان سے ہے اور وہ 2006 سے دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔ وہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹورازم کا کاروبار اور 3 سے 4 ریسٹورنٹس ہیں۔

ثمر نے مزید کہا، “بھائی اور نیلم کی پہلی ملاقات دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ پھر اسنیپ چیٹ پر بات چیت کا آغاز ہوا اور دونوں میں محبت پروان چڑھ گئی۔ دو ڈھائی سال کے تعلق کے بعد انہوں نے شادی کر لی۔”

شادی اور ولیمہ دبئی میں منعقد ہوا، جس میں صرف قریبی رشتہ دار شامل ہوئے۔ ثمر نے بتایا، “نیلم نے مجھے سلامی میں گولڈ کی چین اور موبائل تحفے میں دیا، جبکہ میں نے انہیں 8 سے 9 لاکھ روپے کا بریسلیٹ دیا۔ پاکستان واپسی پر میانوالی میں بھی ولیمہ ہوگا۔”

دیور نے مزید انکشاف کیا کہ نیلم منیر اخلاقی طور پر بہت اچھی ہیں اور ان کی فیملی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ یوٹیوبر یاسر شامی نے دعویٰ کیا تھا کہ نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں، جہاں ان کی تنخواہ تجربے کے لحاظ سے 13 ہزار سے 22 ہزار درہم (تقریباً 10 سے 17 لاکھ پاکستانی روپے) تک ہو سکتی ہے۔

news

عالیہ بھٹ کی سالگرہ، رنبیر کپور کی شرارتیں اور خصوصی لمحے

Published

on

عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ 15 مارچ 2025 کو 32 سال کی ہو جائیں گی، لیکن انہوں نے اپنی سالگرہ ایک دن پہلے ہی منالی۔

عالیہ نے اپنی سالگرہ کی خوشیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جہاں رنبیر کپور اپنی شرارتوں سے باز نہ آ سکے۔

ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر نے سالگرہ کا کیک عالیہ بھٹ کی ناک پر لگا دیا۔

بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس جوڑے نے درخواست کی کہ براہ کرم بغیر اجازت ان کی بیٹی ریا کی تصاویر نہ چھاپیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین کی اجازت کے بغیر کسی بچے کی تصویر لینا مناسب نہیں۔

رنبیر کپور نے پاپارازی فوٹوگرافر کو یقین دلایا کہ وہ قانونی کارروائی نہیں کریں گے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ “اگر کوئی ہماری بات بار بار نہیں سن رہا، تو ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں بچتا۔”

جاری رکھیں

news

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات مکمل، جون تک منی بجٹ نہ لانے پر اتفاق

Published

on

آئی ایم ایف

پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یہ قائل کر لیا ہے کہ وہ کوئی منی بجٹ نہیں لائے گا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تفصیلی مذاکرات ہوئے ہیں، جن میں آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں اور تمام ضروری معاشی ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے۔

آج پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا آخری دن ہے۔ ٹیکنیکل سیشن کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات بھی آج مکمل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف کے وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات طے ہے۔ مذاکرات مکمل ہونے کے بعد، وفد اپنی جائزہ رپورٹ تیار کرے گا، جس کے بعد ایگزیکٹیو بورڈ ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

حکومت کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف کو تمام ضروری معاشی ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے۔ تاہم، آئی ایم ایف مشن نے یہ بھی کہا کہ سولر پینلز اور الیکٹریکل گاڑیاں صرف امیر طبقے کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ سولر پینلز پر دی جانے والی رعایتیں ختم کی جائیں اور معاشی نظم و ضبط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~