سائنس دانوں کا کہنا ہے: ’بلیز اسٹار‘ جلد نمودار ہوگا

بلیز اسٹار

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ فلک بین آئندہ چند دنوں میں ایک نئے ستارے کے وجود میں آنے کا منظر دیکھ سکیں گے۔

سائنس دانوں کے مطابق ٹی کورونے بوریلی (جسے بلیز اسٹار بھی کہا جاتا ہے) کسی بھی دن وجود میں آ سکتا ہے۔ یہ ستارہ اتنا روشن ہوگا جتنا سپر جائنٹ نارتھ اسٹار (جسے پولارس کہتے ہیں) ہے، لیکن یہ زیادہ دیر تک نہیں رہے گا۔

‘بلیز اسٹار’ کی خارج ہونے والی روشنی خلا کی گہرائیوں کو چیرتے ہوئے انسانی آنکھوں کے لیے دو دن تک واضح رہے گی، جس کے بعد اسے آئندہ 80 برس تک نہیں دیکھا جا سکے گا۔

ناسا کی ایک اسسٹنٹ ریسرچر سائنٹسٹ ڈاکٹر ربیکا ہونسیل کا کہنا ہے کہ نووا کا مظہر چھوٹے عرصے میں تواتر کے ساتھ چند بار ہی ہوتا ہے، لیکن عام طور پر انسانی زندگی میں اس کی روشنی کا اخراج بار بار نہیں دیکھا جاتا۔

نووا یا نووا سورج کی چمک میں فوری اور شدید اضافہ ہوتا ہے، جسے سائنس دان اس کے حال ہی میں پیدا ہونے کے طور پر تعبیر کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ربیکا کا کہنا ہے کہ ٹی کورونے بوریلی اب 2105 تک دوبارہ آسمان پر نہیں چمکے گا، اور فلک بین کے لیے یہ زندگی میں ایک بار کا تجربہ ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~