news
انگلش کرکٹرز نے ای سی بی کی پابندی کے باوجود پی ایس ایل10 میں شرکت کیلئے نام درج کروا دیے
انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی کے باوجود کھلاڑیوں نے اپنے بورڈ کے احکامات کو نظرانداز کر دیا ہے۔
ای سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کی وجہ سے اپنے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل اور دیگر فرنچائز لیگز میں شرکت سے روکا تھا، لیکن کرکٹرز نے اس پابندی کو خاطر میں نہیں لایا۔
حال ہی میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی، جارح مزاج اوپنر جیسن رائے کے بعد ڈیوڈ ملان اور سیم کرن نے بھی پی ایس ایل کے لیے غیرملکی ڈرافٹس میں اپنا نام باضابطہ طور پر درج کروایا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ ڈرافٹس میں شامل سرکردہ غیرملکی کھلاڑی کون کون ہیں؟
اب اس فہرست میں ایک اور کھلاڑی کا اضافہ ہوا ہے، ٹام کوہلر-کیڈمور نے بھی پی ایس ایل10 کے لیے اپنا نام درج کروا لیا ہے۔
ان کے علاوہ دیگر ممالک کے سرکردہ کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، جنوبی افریقی بیٹر رائلی روسو، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا، آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری، بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: انگلش کرکٹرز نے پی ایس ایل کے لیے اپنے بورڈ کے احکامات کو نظرانداز کر دیا ہے۔
news
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ: ریسکیو 1122 کے سیٹلائٹ اسٹیشنز کا آغاز، ہنگامی خدمات کے نئے سنگ میل
کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل بہت زیادہ ہیں، لیکن ہم نے ان میں سے کئی کے حل نکال لیے ہیں۔
سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ہائی وے ریسکیو آپریشنز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت ہے کہ واٹر سپلائی اور نکاسی آب کی اسکیمیں پورے صوبے میں فراہم کی جائیں۔ آج کا دن ہماری جدوجہد کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، ہم سندھ کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنانے کے لیے کوشاں ہیں، اور ریسکیو 1122 عالمی معیار کی ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کا ایک بہترین اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کا جدید ترین سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر 2022ء میں کراچی میں قائم کیا گیا تھا، اور آج ہم ریسکیو 1122 کے سیٹلائٹ اسٹیشنز کا آغاز کر رہے ہیں جو بڑی شاہراہوں اور موٹرویز کے ساتھ ساتھ قریبی آبادیوں کو بھی ہنگامی خدمات فراہم کریں گے۔
مراد علی شاہ نے وضاحت کی کہ ریسکیو 1122 سندھ میں ایمرجنسی خدمات کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے، یہ منصوبہ ورلڈ بینک کی معاونت سے شروع ہوا تھا اور اب یہ مکمل طور پر سندھ حکومت کے محکمہ بحالی کے تحت کام کر رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے ورکرز کو بین الاقوامی سطح کی اکیڈمی سے مکمل پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جاتی ہے، ہم سن.
news
چین کے شمالی صوبے کی سبزی منڈی میں آگ، 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی
چین کے شمالی صوبے میں سبزی منڈی میں آگ لگنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق یہ خبر چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی نے نشر کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سبزی منڈی میں آگ لگنے سے 8 افراد کی جانیں گئیں اور 15 زخمی ہوئے۔
چینی نشریاتی ادارے نے مزید بتایا کہ حکام آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ یہ آگ صبح 8 بج کر 40 منٹ پر لگی اور صرف ایک گھنٹے بعد بجھا دی گئی۔
چین کی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ویبو اور دیگر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں ضلعی بازار میں دھوئیں کے گہرے بادل اور آگ کے بڑے شعلے نظر آئے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں