Connect with us

news

زارا ڈار کی پی ایچ ڈی چھوڑ کر ایڈلٹ کانٹینٹ کریٹر بننے کی کہانی اور کمائی

Published

on

زارا ڈار

پی ایچ ڈی چھوڑ کر فحش ویب سائٹ کی ایڈلٹ کانٹینٹ کریٹر بننے والی زارا ڈار نے اپنی کمائی کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں کی ہیں۔

یوٹیوبر زارا ڈار، جو خواتین کو سائنس اور ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی رہی ہیں، نے پی ایچ ڈی چھوڑ کر ایڈلٹ کانٹینٹ کریٹر بننے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا اور غیر ملکی میڈیا میں خاصی مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔

زارا نے اس اہم فیصلے کے بارے میں اپنے مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ایک یوٹیوب ویڈیو میں وضاحت کی۔ زارا کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل مگر سوچا سمجھا قدم ہے۔

ویڈیو میں زارا نے کہا کہ بالغ مواد کی تخلیق کو مستقل پیشہ بنانا ان کے لیے صرف ایک کیریئر کا انتخاب نہیں بلکہ اپنی زندگی کے مستقبل کی سمت کا تعین کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔

یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والی زارا پہلے مشین لرننگ اور نیورل نیٹ ورکز جیسے موضوعات پر ویڈیوز بناتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایچ ڈی چھوڑنے کا فیصلہ کرتے وقت انہوں نے اکیڈمک کیریئر کے فوائد اور دیگر متبادل راستوں پر غور کیا، لیکن انہیں لگا کہ اکیڈمک دنیا ان کی توقعات کے مطابق نہیں ہے، جس کے بعد ایڈلٹ کانٹینٹ کریٹر بننے کا فیصلہ کرنا ان کے لیے آسان ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکیڈمک یا ٹیک انڈسٹری میں کام کرنے والے اکثر دوسرے لوگوں کے خوابوں کو حقیقت بناتے ہیں، لیکن خود اپنے خوابوں کی تکمیل میں ناکام رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

نو مئی: ڈی جی آئی ایس پی آر کا اہم بیان

Published

on

جنرل احمد شریف چوہدری

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کا مقدمہ افواج پاکستان کا نہیں، بلکہ عوام پاکستان کا مقدمہ ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ 9 مئی کے حوالے سے افواج پاکستان کا موقف بہت واضح ہے اور تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے 9 مئی کے مجرمان کو سزائیں دینے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ انصاف کا سلسلہ 9 مئی کے اصل کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ جھوٹا بیانیہ کون بنا رہا ہے۔ اگر جتھوں کے حملوں کو آئین کے مطابق نہ روکا جائے تو معاشرے کا کیا حال ہوگا؟ پاکستان میں ملٹری کورٹس آئین اور قانون کے مطابق دہائیوں سے قائم ہیں، اور ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ افراد کے پاس سپریم کورٹ میں اپیل کا حق بھی موجود ہے۔

جن لوگوں نے دوغلی سیاست کا پرچار کیا ہے، میں ان سے سوال کرتا ہوں کہ جو اہلکار شہید ہوئے، کیا وہ اس ملک اور صوبے کے بہادر جوان نہیں تھے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ 2021 میں آپریشن کے باعث خوارج کی کمر ٹوٹ گئی تھی اور وہ بھاگ رہے تھے۔ میرا سوال یہ ہے کہ انہیں کس نے دوبارہ آباد کیا اور کس کے فیصلے پر؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے جن کا ہم خمیازہ بھگت رہے ہیں، ان کی قیمت روزانہ جوان اپنے خون سے چکاتے ہیں۔

جاری رکھیں

news

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز پر بیان

Published

on

dgispr

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے اور یہ جنگ ابھی جاری ہے۔ مختلف نوعیت کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے ہیں۔ انہوں نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ رواں سال 59 ہزار 775 آپریشنز کیے گئے ہیں۔ خوارج سمیت 925 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے اپنی کارروائیوں میں 27 افغان دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا۔ ملک بھر میں سیکیورٹی کی اہم کارروائیاں جاری ہیں اور یہ ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف آخری خارجی کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے نیٹ ورک کو پکڑنے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ان آپریشنز کے دوران 73 ہائی ویلیو ٹارگٹس یعنی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ یہ گزشتہ پانچ سالوں میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لیے 169 سے زیادہ آپریشنز افواج پاکستان، انٹیلی جنس پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سرانجام دے رہے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ 5 سال کے مقابلے میں اس سال سب سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھی ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~