news
کراچی سے 122آلووں میں پانچ کلو ہیروئن کی سمگلنگ ناکام، اے این ایف
اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے کراچی سے سری لنکا جانے والے آلوں کے کنٹینر میں چھپائی گئی بڑی مقدار میں ہیروئن قبضے میں لے لی
اے این ایف نے خفیہ اطلاع کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کاروائی کر کے کنٹینر کے ریفریجریٹر کا معائنہ کیا اور تقریبا پانچ کلو گرام ہیروئن برامد کی جسے 1198 بوریوں میں سے 122 آلووں میں بڑی مہارت سےچھپایا گیا تھا
سمگلنگ کی کوشش کے الزام میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا مزید مشتبہ افراد کی شناخت اور انکوائری کے لیے تحقیقات جاری ہیں یہ
واضح رہے کہ کنٹینر ایک پرائیویٹ کمپنی نے بک کیا تھا تحقیقات کے سامنے انے پر مزید چھاپے متوقع ہیں ملزم کو تفتیش کے لیے اے این ایف تھانے منتقل کر دیا گیا ہے