news
پنجاب،اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ،لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یہ اقدام سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ہے تاکہ ایک سیاسی جماعت کے پرامن احتجاج کو روکا جا سکے۔ درخواست میں دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے اور اس کے نفاذ کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔