news

بگٹی قبیلے میں تصادم، 5 افراد ہلاک

Published

on

ڈیفنس خیابان نشاط میں بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا،فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران علاقہ میدان جنگ بنا رہا،فائرنگ کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے 5 افراد مارے گئے ۔

جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لیکر گاڑی اور شواہد تحویل میں لے لیے ۔

کراچی پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر دشمنی لگ رہا ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی جاوید اوڈھو نے بتایا کہ ملزم جائے واردات سے 2 گاڑیاں لے کر فرار ہو گئے ، جھگڑا گاڑیاں ٹکرانے پر ہوا یا ذاتی دشمنی ہے ، فوری طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت میر محسم بگٹی، میر عیسیٰ بگٹی، علی بگٹی، فہد بگٹی اور نصیب اللہ کے نام سے ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version