news
پی آئی اے یورپ میں جلد بحال کر دی جائے گی، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے پی آئی اے کو یورپ میں بند کروا دیا ہے
ہماری بھرپور کوشش ہے کہ قومی ایئر لائن جلد از جلد بحال ہو جائے لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور اداروں کو بدنام کرنے کے لیے ایک سیاسی جماعت منفی حربے استعمال کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال میں پاکستان کے ائی ایم ایف سے مذاکرات کو سبوتاز کرنے کی بھی کوشش کی گئی نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ سابق حکومت نے ٹی ٹی پی کے جرائم پیشہ افراد کے لیے سرحدیں کھول دی ہیں
واضح رہے کہ نجکاری کمیشن کے سیکرٹری عثمان اختر باجواہ کے ایک بیان کے مطابق یکم اکتوبر تک پی ائی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔