news

اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث دو ملزمان گرفتار ،سی ٹی ڈی

Published

on

سی ٹی ڈی ایک سائبر کرائم یونٹ ہے جس نے کاروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث انتہائی دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے نام شمشاد علی بلادی عرف عمران بلوچ عرف عامر علی شاہ ہیں ملزمان کے بڑے بھائی نہال بلادی کو 2022 میں گرفتار کیا گیا جو جیل میں ہے نہال بلا دی جیل کے اندر سے جال سازی کا نیٹ ورک چلاتا ہے ملزم نہال کو ہر پیشی پر عدالت کے بعد اس کے گھر لے جایا جاتا ہے انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزم نے سید اظہر عباس نقوی ایڈوکیٹ کے نام سے اپنی عرفیت بنا رکھی ہے زمان کے خلاف کراچی، ملتان، راولپنڈی اور ایف ائی اے میں بھی مقدمات درج ہیں نیب نے فائنینشل کیس میں شمشاد بالادی کو گرفتار کیا گیا تھا ملزم فرد جرم ثابت ہونے کے بعد 18 ماہ میں پلی بارگین کر کے باہر آگیا تھا وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر دوبارہ ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے ایف ائی اے نے ملزمان کے خلاف 35 کروڑ کا مقدمہ درج کیا تھا ملزمان کے چھ بھائیوں سمیت 17 رشتہ دار اور دو دوست بھی گینگ میں شامل ہیں ملزمان کے قریبی ساتھیوں میں نہال بالا دی نیاز بالادی اور شاہ میر بلادی شامل ہیں 12 سے زائد برانچ مینیجر ملزمان کے فراڈ میں شامل تھے ہر مینیجر کو ایک لاکھ تک تنخواہ دی جاتی تھی ملزمان اپنی شناخت چھپا کر نیا دفتر کھولتے تھے شناخت چھپانے کی وجہ سے متاثرہ لوگوں کو اصل نام نہیں پتہ چل سکتا تھا شہریوں نے ملزمان کے جعلی ناموں پر بھی سینکڑوں مقدمہ درج کروائے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کے بعد اہم انکشافات کی بھی  امیدہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version