news

کل ہمارا پورے ملک میں بھرپور اور پرامن احتجاج ہوگا،عمر ایوب

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کل ہمارا پورے ملک میں بھرپور اور پر امن احتجاج ہوگا،جن میں ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ، بشری بی بی اور وہ کارکنان جن کو ملٹری کورٹس ٹرائل کا سامنا ہے ان کو رہا کیا جائے۔کل ملک میں ہم ہر صورت نکلیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام کل ہونے والے احتجاج کے حوالے سے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ احتجاج میں ہم تین بنیادی مطالبات رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھنے سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

رہنماءپی ٹی آئی عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ یہ احتجاج فارم 47 کی حکومت کی طرف سے کی جانے مہنگائی کے خلاف ہے۔

ہم پاکستان میں امن چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 26 جولائی کوملک بھرمیں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا تھاجس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیاتھا۔اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور اسیران کی رہائی کےلیے متفقہ قرارداد کی منظوری دی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version