news

عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کا 9مئی کے 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنادیا، فیصلے میں عدالت کی جانب سے عمران خان کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری کا نوٹی فکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، آج کی سماعت کے آغاز پر جسٹس انوار الحق نے استفسار کیا کہ ’درخواست گزار کتنے مقدمات میں نامزد ہیں؟‘، عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ ’بانی پی ٹی آئی 3 مقدمات میں نامزد ملزم ہیں، کیسز کی 2 کیٹگری ہیں، ایک جس میں نامزد ہیں دوسری جس میں ضمنی کے ذریعے نامزد کیا گیا‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version