news

سیاسی نقطہ نظر کے اختلافات کو نفرت میں نہیں بدلنے دیں گے،آرمی چیف

Published

on


جنرل عاصم منیر نے یوم دفاع و شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی نقطہ نظر کے اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ قوم قومی ہم اہنگی کو کمزور کر کے ناپاک مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دے گی آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ملک کے لیے شہدا کی قربانیوں سے ملک میں استحکام اور قومی سلامتی مضبوط ہوئی ہے مسلح افواج اور قوم کا رشتہ دل کا ہے قوم نے ہمیشہ فوج کا ساتھ دیا چاہے وہ قدرتی افات ،غیر ملکی دشمنوں یا دہشت گردی کے خلاف جنگ کے واقعات میں امدادی کام ہو یا عوام اور افواج کے درمیان مضبوط بندھن انہوں نے مزید کہا کہ فوج اور فورسز کے درمیان دراڑ پیدا کرنے والے عناصر کو ہمیشہ کی طرح شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
جنرل ہیڈ کوارٹر میں یوم دفاع اور شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن ہمیں قومی ہم آہنگی کی یاد دلاتا ہے جس کی بدولت دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں مدد ملی ۔شہدا کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ ملک کے بہادر فوجیوں اور شہیدوں کے اہل خانہ سے خطاب کر رہا ہوں یوم دفاع پاکستان کی قومی تشخص کا عظیم حوالہ ہے جو ہمیں اپنے ملک کی ازادی اور سلامتی کے لیے فوجیوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے میں ان فوجیوں کے والدین کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کی خدمت میں اپنی جان نچھاور کی اور ان سے وعدہ کرتا ہوں کہ ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا تعلق زندگی کے مختلف شعبوں سے تو ہو سکتا ہے مگر ہم سب کا محاذ ایک ہی ہے جو ملک کی ترقی سلامتی اور دفاع ہے پاکستان مختلف تہذیبوں کا سنگم ہے اور یہاں کئی طاقتوں کے مفادات بھی ہیں جو براہ راست ملک کو متا ثر کرتے ہیں وزیراعظم نے ملک کے امن اور ترقی کے لیے ناقابل تسخیر دفاع کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پرامن ملک ہے اور ہم نے 77 سالہ تاریخ میں ثابت کر دیا ہے کہ ملک کسی بھی پڑوسی ملک کے خلاف پرتشدد عزائم نہیں رکھتا ہم پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے بدامنی اور علاقائی استحکام کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version