news
پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ مؤخر
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی اورامن وامان کی صورتحال زیرغور آئے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی پرپابندی سے متعلق امور پر غور کیا گیا اور سابق صدرعارف علوی، بانی پی ٹی آئی اورقاسم سوری کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی پر مشاورت کی گئی۔
جس کے بعد اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ مؤخر کردیا گیا ، ذرائع نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی جائےگی، مشاورت کے بعد معاملہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔