news
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مسترد، تاجروں کی شٹر ڈاؤن کی دھمکی
ملک بھر کے تاجروں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے نافذ کردہ تاجر دوست اسکیم کو مسترد کرتے ہوئےملک بھر میں احتجاج اور شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی دھمکی دے دی۔
ایف بی آر کی طرف سے تاجر دوست اسکیم کے نفاذ کیلئے جاری کردہ رولز کے نوٹیفکیشن پر ردعمل دیتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آبادکے صدر اجمل بلوچ، آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل یاسین مینگل،خیبر پختون کے صدر ملک مہر الہی، سندھ کے صدر عبدالقیوم قریشی، سندھ تاجر اتحاد کے چیرمین جمیل پراچہ، کراچی کے صدر شرجیل گوپلانی، بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،پنجاب کے قائم مقام صدر جاوید بٹ، جنوبی پنجاب کے صدر طارق کریم، آزاد کشمیر کے صدر افتخار فیروز راولپنڈی کے قائم مقام صدر ندیم شیخ اور نائب صدر طارق جدون راولپنڈی کینٹ کے صدر شیخ حفیظ اور آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات خالد محمود چوہدری نے مشرکہ بیان دیا