news

انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی متفرق درخواستیں خارج ،ا ی سی پی

Published

on

الیکشن کمیشن اف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جمع کرائی گئی چاروں متفرق درخواستیں خارج کر دیں
الیکشن کمیشن کی جانب سے 10 صفحات پر مشتمل جاری کیے گئے فیصلے کے مطابق سندھ کے رکن اسمبلی نثار درانی نے تحریر کیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن اف پاکستان کے دائرہ اختیار سے متعلق پی ٹی ائی کے اعتراض کو فیصلے میں مسترد کر دیا گیا ہے
پی ٹی ائی کی جانب سے کیس کی کاروائی میں تاخیر ہونے کے باعث درخواست بھی مسترد کر دی گئی
مخصوص نشستوں پر فیصلہ آنے تک انٹرا پارٹی انتخابات پر کاروائی ملتوی کرنے کی درخواست کو بھی مسترد کیا گیا
تا ہم ای سی پی نے اپنے فیصلے میں پی ٹی ائی کو پارٹی افس سے لی گئی دستاویزات کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا کہا
فیصلے میں زور دیا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 208 کے تحت قانونی تقاضوں کا جائزہ لینا کمیشن ہی کی ذمہ داری ہے
الیکشن کمیشن اف پاکستان نے سیکشن 209 (3) کے تحت سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے پہلے حقائق کا جائزہ لینے کے فرض کو بھی اجاگر کیا
پی ٹی ائی نے 8 اپریل کو ای سی او سے انٹرا پارٹی الیکشن سرٹیفیکیٹ مانگ لیا پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن اف پاکستان سے اپنے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا پی ٹی ائی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ وہ گزشتہ ماہ ہونے والے اندرونی انتخابات کا سرٹیفیکیٹ لینے ای سی پی کے افس ائے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version