news

دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

Published

on

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کر دیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت کی جانب سے منظور کر لیا گیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے دیگر کارکنان کی بھی دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے دو خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں، ڈیوائسز ملیں گی تو مزید تفتیش ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version