news
اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ایم پی اے محمد فاروق کی طرف سے درخواست دائر کی گئی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گاڑیوں کی یہ خریداری غیر ضروری اور عوامی فنڈ کا ضیاع ہے
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملکی معیشت دباؤ کا شکار ہے سندھ حکومت کا ان حالات میں افسران کے لیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ نامناسب ہے
ٹیکس دہندگان کا عوامی پیسہ عوامی بہبود صحت تعلیم اور اسی طرح کے دیگر معاملات پر خرچ ہونا چاہیے درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی کہ سندھ حکومت کا نوٹیفیکیشن معطل کیا جائے اور حکام کو فنڈز فلاحی منصوبوں پر خرچ کرنے کا حکم دیا جائے درخواست میں سندھ حکومت چیف سیکرٹری سیکرٹری خزانہ اور بورڈ اف ریونیو کو بھی فریق بنایا گیا ہے