news

جو بائیڈن نائب صدر کملا ہیرس کو نامزد کرتے ہوئے ٹرمپ کے خلاف مقابلے سے دستبردار

Published

on

امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے دوبارہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ فیصلہ میری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔‘

جو بائیڈن کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کے صدارتی انتخابات میں چار ماہ رہ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ صدر بائیڈن کو انتخابات سے دستبردار ہونے کے لیے چند ہفتوں سے مسلسل دباؤ کا سامنا تھا جس کا آغاز ایک ٹی وی مباحثے سے ہوا جس نے ان کی صحت کے بارے میں خدشات کو جنم دیا۔

انتخابات سے دستبرداری کے اعلان کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے پیغام میں انھوں نے کہا کہ بطور صدر خدمات انجام دینا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version