news
پاکستان اور آذربائیجان کا 15 مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط
وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی موجودگی میں وزیراعظم ہاؤس میں ان معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
ان میں وزارت خارجہ امور پاکستان اور وزارت خارجہ امور آذربائیجان کے درمیان قونصلر افیئرز پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ وزارت نجکاری پاکستان اور آذربائیجان کی وزارت اکانومی کے درمیان ریاستی اداروں کی نجکاری کے شعبہ میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ حکومت پاکستان اور آذربائیجان کی حکومت کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ، ترجیحی تجارتی معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔