news
ٹام سوزی کو امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔
کانگریس مین ٹام سوزی پاکستان کاکس کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان امریکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تندہی سے کام کریں گے۔
پاکستان کاکس کے چیئرمین نے کاکس کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
تقرری کے بعد ڈیموکریٹک رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر اور کمیونٹی رہنما تنویر احمد نے ٹام سوزی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر قدیر نے دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے سوزی نے قبول کر لیا۔
پاکستان کاکس کے چیئرمین ٹام سوزی رواں سال نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ملاقات کے دوران امریکی رکن کانگریس نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔