news
ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ربیع الاول کا چاند نظر آنے سے متعلق شواہد اکٹھے کرنے کے لیے زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔
مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین جن میں مفتی ضمیر احمد ساجد، مفتی محمد اقبال نعیمی، مفتی عبدالسلام جلالی، مولانا ابوبکر صدیق، مولانا ہارون رشید بالاکوٹی، علامہ سجاد حسین جوادی، پیر محمد ممتاز احمد ضیاء نظامی شامل تھے۔ اور دیگر علماء کرام اجلاس میں شرکت کریں گے۔