news
مستونگ بلوچستان کے علاقے گل لینڈ میں سینئر صحافی نثار لہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کے سیکریٹری نثار لہری کو زمین کے تنازع پر قتل کیا گیا۔
پریس کلب کے صدر فیض درانی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جب کہ ایس پی مستونگ کا کہنا تھا کہ نثار لہری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔