news

سرکاری ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا کے ’غیر مجاز‘ استعمال پر پابندی عائد کردی گئی

Published

on

سرکاری ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا کے ’غیر مجاز‘ استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا کے ’غیرمجاز‘ استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے بغیر اجازت سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وفاقی حکومت کی تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو میمورنڈم جاری کر دیا گیا ہے جس میں ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو باضابطہ دفتری میمورنڈم ارسال کر دیا ہے۔ میمورنڈم کے مطابق وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے سرکاری ملازمین بغیر اجازت سوشل میڈیا کا کوئی پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکیں گے۔ یہ فیصلہ سرکاری معلومات اور دستاویزات کے افشاء کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ دفتری میمورنڈم میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گورنمنٹ سرونٹ کنڈکٹ رولز 1964 کی پابندی کریں اور فیس بک، ٹوئٹر سمیت کسی بھی سوشل میڈیا ایپلی کیشن کو بغیر اجازت استعمال نہ کریں۔

میمورنڈم کے مطابق کوئی سرکاری ملازم بغیر اجازت سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار یا بیان بازی نہیں کر سکتا۔ سرکاری ملازمین سرکاری دستاویزات یا معلومات غیر متعلقہ لوگوں یا پریس کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتے۔ سرکاری ملازمین ایسی رائے یا حقائق بیان نہیں کر سکتے جس سے حکومت کی ساکھ متاثر ہو، یا توہین عدالت کے قانون کا مطالبہ ہو۔ ملازمین کو حکومتی پالیسی، فیصلوں، قومی خودمختاری، وقار یا دوسری ریاستوں کے ساتھ تعلقات کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں ہے۔

دفتری میمورنڈم کے مطابق سرکاری ملازمین کو اکثر سوشل میڈیا بشمول فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور مائیکرو بلاگنگ وغیرہ پر بحث و مباحثہ کرتے دیکھا گیا ہے، بعض ملازمین نے پروگرام ڈیسک بنا رکھے ہیں۔ ملازمین کو کسی بھی بات چیت میں اپنی رائے دینے کی اجازت نہیں ہے۔

میمورنڈم میں کہا گیا کہ رہنما خطوط کا مقصد سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر پابندی نہیں ہے۔ وفاقی سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور چیف سیکرٹریز کو قابل اعتراض مواد ہٹانے کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version