news

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا 10 نکاتی اجلاس

Published

on

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا مہنگائی کا بوجھ اہستہ اہستہ کم ہو رہا ہے ہم نے معیشت میں بہتری اور استحکام لانا ہے ہم نے اپنے اخراجات میں کمی کو تیز کرنا ہے سرکولر ڈیبٹس کو خواہ وہ بجلی سے ہیں گیس سے ہیں یا کسی بھی حوالے سے ہیں ان کو بھی کم کرنے کی ضرورت ہے محصولات کی کرپشن کو بھی کنٹرول کرنا ہے۔

اس کا خاتمہ کرنا ہے سمگلنگ کا خاتمہ کرنا ہے ان تمام پہلوں پر دن رات کوشش کی جا رہی ہے اللہ کے فضل سے ہم اپنے اہداف کو پورا کرتے ہوئے جلد اپنی منزل پر پہنچیں گے اگر ہمارا عمل باتوں اور سمری کی نسبت عملی طور پر ہو تو ہم جلد اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے آئی ایم ایف کی شرائط کے لیے بھی ا قدامات کیے جا رہے ہیں رائٹ سائزنگ اور ڈاؤن سائزنگ کے ساتھ گردشی قرضے کم کرنے ہیں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version