news

رمیش نے ننکانہ صاحب میں سکھ یاتریوں کے قیام کے لیے نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا

Published

on

پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے آج ننکانہ صاحب میں سکھ یاتریوں کے قیام کے لیے ایک نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔

یہ عمارت دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے رہائشی مقاصد کے لیے ایک سو کمروں پر مشتمل ہوگی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر رمیش نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان کے ساتھ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے اراکین اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version