news
مشیر سماجی بہبود مشال یو سفزئی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا حکومت خیبر بختونخواہ
صوبائی حکومت خبر پختون خواہ نے سماجی بہبود کی مشیر مشال یوسف زئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری گورنر فیصل کریم کنڈی کو بھیجوا دی مشال کہ پارٹی کے مرکز میں زیادہ مصروف رہنے پر سینیئر قیادت کو تحفظات تھے جس سے بانی پی ٹی ائی عمران خان کو بھی اگاہ کیا گیا تھا سمری موصول ہونے کی تصدیق گورنر خیبر پختون خواہ نے بھی کر دی ہے گورنر کا کہنا ہے کہ میں صوبائی مشیر کوڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری کا جائزہ خود لوں گا
میڈیا زرائع کے مطابق مشال پر الزام تھا کہ وہ صوبے کی بجائے مرکز میں زیادہ وقت گزارتی ہیں اس لیے ان پر مرکزی امور میں مداخلت کے ساتھ ان کے خلاف بانی پی ٹی ائی کی سینیئر قیادت کی جانب سے بھی شکایت موصول ہوئی تھیں اور ان کی بطور مشیر محکمہ سماجی بہبود کی کارگردگی بھی غیر تسلی بخش پائی گئی تھی پی ٹی ائی کے سینیئر رہنما شوکت یوسفزئی کا بھی کہنا تھا کہ مشال یوسف زئی کی نہ تو کابینہ میں کارکردگی ہے اور نہ ہی پارٹی کو کوئی فائدہ ہے۔