news

اکتوبر میں انتخابات کالعدم قرار دئیے جانے کا خدشہ

Published

on

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سرگوشیاں ہو رہی ہیں کہ عام انتخابات کالعدم قرار دینے کے لیے اکتوبر میں درخواست لگائی جائے گی، انتخابات کو کالعدم قرار دیئے جانے کا خدشہ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، مزاحمت کریں گے، دفاع کریں گے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ‏حالات پریشان کن ہیں۔ غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ ذمہ دار صرف سیاستدان نہیں عدلیہ بھی ہے۔ لیکن ان کے خیال میں ہفتے 10 دن میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version