news
حکومت معاشی مسائل کے حل کی طرف گامزن ہے
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت معاشی مسائل کے پائیدار حل کی طرف گامزن ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے 2019 ، 2020 اور 2021 میں مردم شماری کرنے کا عہد کیا تھا جس پر سابق حکومت کے دور میں کوئی خاطر خواہ عمل درآمد نہ ہوسکا ۔
انہوں نے کہا کہ اپریل 2022میں ہنگامی بنیادوں پر مردم شماری کا آغاز کیا گیا، ایک لاکھ 22ہزار سے زیادہ اہلکاروں کو مردم شماری کے حوالے سے تربیت دی، ادارہ شماریات نے ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے اہلکاروں کو اچھی تربیت فراہم کی، مردم شماری کے لئے نادرا سے تعاون حاصل کیا گیا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج تھا کہ سوا لاکھ لوگوں کو مختص ترین عرصے میں ڈیجیٹل مردم شماری کرنے کی مکمل تربیت دی گئی، ہمارا اہلکاروں کو تربیت دینے کا صرف ایک ہی مقصد تھا کہ اہلکاروں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے عمل سے گزارا جائے تاکہ وہ اس ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں ۔