news
آئیسکو اہلکاروں کو آڈٹ کلئیر کروانے کی آڑ میں رشوت دیتے ہوئے رنگھے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا
ایف آئی اے اسلام آباد زون کی بڑی کاروائی
آئیسکو اہلکاروں کو کروڑوں روپے رشوت لیتے ہوئے رنگھے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا
آڈٹ آفسران نے آئیسکو آڈٹ کلئیر کروانے کے نام پر کڑوروں روپے رشوت وصول کی۔
گرفتار ملزمان میں ذیشان علی، نزر حسین، اشتیاق احمد، جہانگیر احمد اور ثاقب صغیر شامل
ملزم ذیشان علی اکبر بطور آڈٹ آفیسر اور نزر حسین اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر کو آڈٹ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔
ملزمان کو ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اینڈ کوآرڈینیشن لاہور آفس کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا
ملزمان کو آئیسکو آپریشن جہلم سرکل اور ریجنل منیجر ٹرانسفارمر ورکشاپ اسلام آباد کے آڈٹ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے
ملزمان سے 1 کروڑ 4 لاکھ 75 ہزار روپے برآمد
ملزمان کو جی ٹی روڈ گوجر خان سے گرفتار کیا گیا
ملزمان کو مذکورہ رقم آئیسکو کے آکاونٹ آفیسر اشتیاق احمد، جہانگیر احمد اور ثاقب صغیر کی جانب سے دی گئی تھی
ملزمان کو رقم سمیت رنگھے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق آئیسکو کے آفسران نے مذکورہ رقوم فیلڈ میں تعینات اہلکاروں سے وصول کی۔
ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کر لیا۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاری متوقع
ترجمان ایف آئی اے