news
بلوچستان میں ہم نے اجتماعی کوششوں سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے وزیراعظم پاکستان
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اجتماعی کوششوں سے بلوچستان میں دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے بلوچستان کے واقعات سے عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے بلوچستان جیسے خوبصورت صوبے کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنا ہمارا اہم مشن ہے پاکستان کے خارجی دشمن اور اندر گھس بیٹھنے والوں کی سازشوں کو ناکام کرنا ہی ہمارا بنیادی مقصد ہے پاکستان کی راہ میں شہید ہونے والے لیوز ایف سی جوانوں اور سویلینز کا خون کبھی بھی رائے گا نہیں جائے گا اللہ تعالی کے فضل و کرم سے جنرل عاصم منیر چیف منسٹر بلوچستان اور فیڈرل حکومت کے تعاون سے ہم اس مرحلے کو ضرور عبور کر لیں گے ناصرف بلوچستان کے پی کے بلکہ پورے پاکستان میں 2018 کے بعد سے جس طرح دہشت گردی نے سر اٹھایا تھا اس کا سر کچلا جائے گا پاکستان دنیا میں اپنا ایک مقام حاصل کرے گا اور ہم ضرور خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے
جب کہ دفتر خارجہ کی ترجمان و متاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کا کل عدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں۔