news
سائنسدانوں نے چاند پر زیر زمین غار دریافت کی جومستقبل کے متلاشیوں کو پناہ فراہم کر سکتی ہے
سائنسدانوں نے پہلی بار چاند پر ایک غار دریافت کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی گہرائی کم از کم 100 میٹر ہے اور یہ چاند پر انسانوں کی رہائش کے لیے ایک مثالی جگہ ہو سکتی ہے۔
محققین کا ماننا ہے کہ یہ غار چاند کی ’زیر زمین غیر دریافت شدہ دنیا‘ میں چھپی ہوئی سینکڑوں غاروں میں سے صرف ایک غار ہے۔
یاد رہے کہ یہ دریافت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دنیا کے کئی ممالک چاند پر مستقل انسانی بستی آباد کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں لیکن اس کے لیے پہلے انھیں تابکاری، انتہائی درجہ حرارت اور خلائی موسم سے بچانے کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہوگی۔
یہ غار اس وقت سامنے آیا جب انھوں نے ریڈار کی مدد سے ایک سوراخ میں گھسنے کی کوشش کی۔ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ غار کسی زمانے میں ایک سمندر ہوا کرتا تھا جسے چاند پر ایک گڑھے کی شکل میں زمین سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
غار میں چاند کی سطح پر ایک ’سکائی لائٹ‘ یا روشندان بھی ہے جو اس غار کی سطح تک لے جاتا ہے۔ تاہم اس کی سطح کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی گہرائی اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔۔