news

بغیر پرمٹ چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

Published

on

پشاور حکومت نے سڑکوں خاص طور پر بی ار ٹی روٹس پر بغیر پرمٹ چنے والی بس اور ویگنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا تاکہ ٹریفک کے رش کو کم کیا جا سکے یہ فیصلہ کمشنر ہاؤس میں ایک اجلاس کے دوران کیا گیا اجلاس صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کے مسائل یہ حل کے لیے وزیر اعلی کی ہدایت پر طلب کیا گیا تھا سڑکوں پر رش کو کم کرنے کے لیے بی ار ٹی روٹ پر بغیر پرمٹ کے بس اور ویگنوں کا اپریشن روکنے اور مالکان کو گرفتار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا
پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو بی آر ٹی روٹ پر ٹریفک جام سے نمٹنے کے لیے سفارشات فراہم کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی شرکا نے پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کو غیر معیاری گیس سلنڈروں سے نشانہ بنانے پر بھی اتفاق کیا کیونکہ اس سے خطرات پیدا ہوتے ہیں نیز بغیر اجازت چلنے والے رکشوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا محکمہ ٹرانسپورٹ کو پشاور میں رکشوں کے روٹ پرمٹ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version