news

عاطف خان اور شیر علی ارباب کی پارٹی عہدوں سے برطرفی ۔وزیراعلی کے پی کے

Published

on


دو اراکین صوبائی اسمبلی عاطف خان اور شیر علی ارباب کو وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور نے پارٹی عہدوں سے برطرف کر دیا
پشاور نوشہرہ چار سدہ مردان اور صوابی اضلاع پر مشتمل پشاور ریجن کے صدر عاطف خان کو سابق ضلع ناظم محمد عاصم خان نے تبدیل کیا جبکہ صوبائی وزیر کامران خان بنگش پشاور ریجن کے جنرل سیکرٹری رہے
اسی طرح ارباب کو پشاور کے صدر کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ پر عرفان سلیم کو یہ منصب سونپ دیا گیااورایڈوکیٹ ملک شہاب کو ضلع پشاور کا نیا جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا
پی ٹی ائی کے جنرل سیکرٹری علی اصغر خان نے صوبائی پارٹی صدر علی امین گنڈاپور کی منظوری سے پشاور ریجن اور ضلع پشاور میں تقریریوں کے نئے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیے
عاطف خان نے برطرف کیے گئے وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا جبکہ ارباب نے وزیراعلی پر اعتماد کے بیان پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا


گنڈاپور نے شکیل کے حق میں بیان دینے پر رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو بھی فوکل پرسن برائے قومی اسمبلی کے عہدے سے برطرف کر دیاتھا کے پی کے کے سابق وزیر برائے مواصلات و تعمیرات شکیل خان نے حکومت میں کرپشن کا دعوی کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا
وزیراعلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی ائی چیئرمین عمران خان کی منظوری سے بنائی گئی گڈ گورننس کمیٹی نے ہی شکیل خان کو ان کی کارکردگی کی وجہ سے ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version