news
پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے کے قیام کا فیصلہ، مریم نواز
انتظامی امور کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام کو صفائی اور دیگر امور میں واضع بہتری نظر انی چاہیے صوبےکے تمام شہروں دیہاتوں گلیوں اور محلوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سڑکوں کے ساتھ گرین بیلٹس بھی ضرور بنائ جائیں اور ان کی مسلسل دیکھ بھال بھی کی جائے انتظامیہ کو شہروں کی صفائی اور خوبصورتی پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ، مریم نواز نےصوبے کے تمام شہروں میں سٹریٹ لائٹس کو فال بنانے کے علاوہ پودے لگانے کی ضرورت پر بھی زور دیا