news

دبئی میں ویسٹ ورلڈ ایونٹس کی جانب سے انٹرنیشنل اچیورز ایوارڈز 2024 کی پُروقار تقریب کا انعقاد

Published

on

دبئی، متحدہ عرب امارات – پاکستان کے 77ویں یومِ آزادی کے موقع پر ویسٹ ورلڈ ایونٹس، جو کہ ویسٹ ورلڈ گروپ برطانیہ کا ذیلی ادارہ ہے، دبئی کے لیونڈر ہوٹل میں انٹرنیشنل ایکسٹرا آرڈنری اچیورز ایوارڈز 2024 کی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس پُروقار تقریب میں دنیا بھر سے معزز مہمانوں اور ایوارڈ یافتگان کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

اس تقریب میں کاروبار، ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کی خدمات کو سراہا گیا۔ ویسٹ ورلڈ ایونٹس نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ معاشرے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کی خدمات کو سراہتے رہیں گے، اور یہ اقدام قومیت، رنگ و نسل، اور مذہب سے بالاتر ہو کر جاری رہے گا۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں ورلڈ اولمپکس اور ورلڈ کپ کے پہلے عرب ریفری میجر عمر المرزوقی، جناب بخیت عمر البلوشی (عمان)، پروفیسر شرلی لوئیس (امریکہ)، امداد حسین خان (برطانیہ)، بوپیش اروڑا (انڈیا)، کالد حسین چوہدری (پاکستان) اور ڈاکٹر عبدالطیف (انڈیا) شامل تھے، جنہوں نے تقریب میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈز پیش کیے۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں خولہ علی الشمس، لینا حسین، میدو مروان، عیسٰی علی مبروک، ولید عثمان، ابوبکر علی سال، پروین محمود، نیما خلیل، اودے صالح مکی، فیروز عبداللہ، نوال عطیہ ابراہیم، ریما کپالی، نریش کمار، سندیپ نیپالی، انجنئیر دانش حسین، محمد وقاص خان، فیصل محمود، آصف ایاز خان، عظمت اللہ، رینو کور، شہناز خانم، زیشان نبی، باسودیو نیاپانے، پریا فرنینڈس، اختر منیر، فیضان خان، شائنی اومن، طاہر نواز، حافظ عبدالرئوف، احمد قریشی، طاہر چوہدری، راجیو پانڈے، جیاراج سپکوتا اور ریاض احمد شامل تھے۔ یہ افراد مختلف شعبہ جات میں اپنی بہترین خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازے گئے، اور یہ افراد پاکستان، ہندوستان، نیپال، عمان، اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

تقریب میں ایوارڈز کی تقسیم کے علاوہ، شائقین کے لیے موسیقی اور گائیکی کی پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں، جو حاضرین کو محظوظ کرتی رہیں۔ تقریب میں ایک جنرل کوئز مقابلہ بھی ہوا، جس میں حاضرین نے بھرپور حصہ لیا اور مختلف انعامات جیتے۔

ویسٹ ورلڈ ایونٹس کی سی ای او محترمہ نائمہ لاشاری، مینجنگ ڈائریکٹر نوید ستار اور جنرل مینجر زرناب لاشاری نے اختتامی کلمات میں شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ادارہ رنگ، نسل، مذہب اور قومیت سے بالاتر ہو کر اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتا رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version