news
بجلی کے پری پیڈ (پے ایز یو گو) میٹر بنانے کا منصوبہ زیر غور
فون کے پری پیڈ نظام کی طرح کا میٹر بھی ہونا چاہیے اس سے سال بھرمیں بجلی کی قیمتوں میں کافی کمی واقع ہو جائے گی اور ریلیف کو عام ادمی تک پہنچایا جا سکے گا وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا پریس کانفرنس سے خطاب
حکومت نے بجلی کے پری پیڈ میٹرز کے منصوبے پر غور شروع کر دیا ہے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ جو کام تین ماہ میں میری وزارت میں ہوا وہ پچھلے 75 سالوں میں کبھی نہیں ہوا۔ بجلی سارفین کو سہولتیں دینے کے لیے اقدامات اور پاور سیکٹر کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں سندھ اور بلوچستان کی کمپنیز کا بھی دورہ کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری قابل برداشت نہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ نقصان گزشتہ سال سے کم ہو بجلی چوری کو روکنے اور کم کرنے کے لیے اقدامات سے عام ادمی تک ریلیف کو پہنچایا جا سکے گا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ 45 ارب کا ریلیف ہر صارف تک پہنچایا جائے گا ایک سال میں بجلی کی قیمتیں کافی حد تک کم ہو جائیں گی۔