news

پی ٹی وی کاازسر نو آغاز،سفارشی کلچر ختم کرینگے

Published

on

اسلام آباد (خ۔ع۔خ)ہم پی ٹی وی کی ری لانچنگ کررہے ہیں ہم سارے سفارشی شوز بند کررہے ہیں جن کی کوئی ریٹنگ نہیں جن کی کوئی ریونیو جنریشن نہیں اور صرف میرٹ پر کام ہوگا۔ 6پروفیشنل اینکرز سے کام شروع کیا جائے گا۔ 6پروفیشنل اینکرز جو مارکیٹنگ سے بھی وابستہ ہوں ان کو لایا جائے گا اور ان سے پروگرام کروائے جائیں گے اور 25ایسے پروگرامز جن کی کوئی ریٹنگ نہیں ہے جن کا کوئی ریونیو نہیں ہے ان کو بند کیا جائے گا ہم پروفیشنل اینکرز کے بعد اپنی مارکیٹنگ اور سیلز کی ٹیم کو ٹھیک کریں گے اور پرائیویٹ چینلز کی طرز پر PTVکو ری لانچ کرینگے ۔یہ باتیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے تہلکہ کے گروپ میں ایک ٹویٹ کے جواب میں کہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تو ابھی شروعات ہے۔آپریشن کلین اپ میں تمام سفارشی شوزبند کردیئے جائیں گے ۔پروفیشنل اینکرز کو لایا جا رہا ہے۔نااہل عملہ گھر بھیجا جائے گا ۔اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ آخری سفارشی کو نکال باہر نہیں کرتے اور مناسب اینکرز موجود ہوں جو سب کو جگہ دے سکیں اور اسے ایک مناسب چینل کی طرح چلا سکیں۔

پچیس( 25)شوز بند ہو گئے جن پر ہمیں لاکھوں کا خرچہ آ رہا تھا۔زیرو ریٹنگ اور صفر ریونیو پرمزید 10شوزکو بند کیا جا رہا ہے۔کسی بھی نجی چینل کے اتنے لائیو شوز نہیں ہیں۔ ہم کُل تقریباً 35 شوز بند کر دیں گے۔صرف پرائیویٹ چینلز پر آنے کے لائق اینکرز کو جگہ دی جائے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ جب آپ مافیاز کو مارتے ہیںتوآپ ان کی چیخیں سنیں گے ۔بہت شور و غوغا ہوگا جس کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں لیکن دباؤ یا مافیاز کی اس گندی مہم کے سامنے نہیں جھکوں گا۔ فواد چوہدری نے پی ایس ایل کے حقوق اے سپورٹس کو بیچے تو کسی نے کچھ نہیں کہا۔ یہ بات مان بھی لی گئی ۔ اب سب کو تکلیف شروع ہوگئی جب ہم پروفیشنل لوگوں کو لا رہے ہیں اور سفارشیوں کو گھر بھیج رہے ہیں-پیکجز کا فیصلہ میری خواہش پر نہیں ہوتا ہمارے پاس ایک مشیر ہے جو درجہ بندی کے مطابق مشورہ دیتا ہے۔

اور یہ صرف ملازمتیں نہیں ہیں۔ میں 25 شوزکو بند کر رہا ہوں جو دکھاتا ہے کہ کونساپروگرام صفر درجہ بندی پر ہے۔ میں نجی چینلز کے برابر 6 پروفیشنل پروگرامز شروع کروں گا۔ہم منافع بخش مارکیٹنگ پلان کے ساتھ PTV کو دوبارہ لانچ کریں گے اور دوبارہ برینڈ بنائیں گے ۔جب میں نے 25سفارشی گھر بھیجے تو یہ عمل پورے بورڈ میں کیا گیا، کوئی استثنا نہیں۔زیرو ریٹنگز ،صفر اشتہارات صفر آمدنی والے زیادہ تر شوز کی فی قسط کی لاگت 1 ملین سے زیادہ ہے۔ سب بندکردیئے نقصان والا ایک شو نہیں چلے گا-میں انشااللہ دو اور اینکرز کو سائن کر رہا ہوں۔

ہم پی ٹی وی کو دوبارہ شروع کریں گے جیسے کسی بھی نجی چینل کو دوبارہ شروع کیا جاتا ہے۔ سب کچھ پبلک ہو جائے گا۔ اب ان ٹویٹس کے پیچھے ایک مافیا ہے جو یہ تبدیلیاں نہیں چاہتا اور مزاحمت کر رہا ہے۔ اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اصل مسئلہ مارکیٹنگ اور سیلز ٹیم ہے۔ایک بار جب یہ اینکر اپنی جگہ پر ہوں گے۔ نئی سیلز اور مارکیٹنگ ٹیم لائیں گے اور انشاء اللہ ان شوز کو منافع بخش بنائیں گے۔کچھ لوگ سفارش پر اینکر بن گئے۔

اس بار ہم نے کھیلوں کو فوکس کیا۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے ہم نے منافع کمایا۔ ہماری سکرین متحرک تھی۔ ہماری ٹیم بہتر تھی۔سپورٹس میں مافیاز کو ختم کیاپالیسی بدل دی ہے۔ کشادگی لانے کیلئے پرائیویٹ اینکرز تجزیہ کاروں کو مدعو کریں گے۔ یہ ایک نقطہ آغاز ہے۔ پی ٹی وی نے بہت سے لوگوں کو مدعو کیا ہے، تمام پروڈیوسرز کی سی وی مانگی ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ ان ٹویٹس اور مافیا کے پیچھے کون ہے۔ وقتی طور پر خاموش رہنا بہتر ہے اگر یہ نہ رکے ایکشن لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version