news

ایرانی بس حادثہ کا شکار میتیں رات تک پاکستان پہنچنے کا امکان پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو

Published

on

ایرانی بس حادثہ کا شکار میتیں رات تک پاکستان پہنچنے کا امکان پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو
ایران میں مقیم پاکستانی سفیر مدثر ڈیپو نے کہا ہے کہ یزد میں علم ناک بس حادثہ کا شکار ہونے والے پاکستانی زائرین کی میتیں اج رات تک پاکستان روانہ کر دی جائیں گی۔ سفیر مدثر ٹیپو نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت لاشوں کو اسلام اباد روانہ کرنے کے لیے پاکستان کو مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے لاشوں کے ساتھ زخمیوں کو بھی پاکستان منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایران کے شہر یزد میں زائرین کو لے جانے والی بس کو حادثہ پیش ایا جس کے نتیجے میں کم از کم 28 پاکستانی زائرین جان باک ہوئے جن میں 11 خواتین اور 17 مرد شامل ہیں یزد کے صوبائی ڈائریکٹر جنرل کے مطابق زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ چھ زخمی افراد ہسپتال سے فارغ ہو چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version