news

شعیب سڈل کمیشن کی جانب سے فیڈرل سیکرٹری ذوالفقار حیدر کو لکھا گیا لیٹر جس میں ٹرسٹ پراپرٹی کو نان ٹرسٹ پراپرٹی ڈکلیئر کرنے کی رپورٹ مانگی گئی ہے

Published

on

لاہور(ملک مبارک سے) متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان میں کرپٹ مافیاز کاراج اربوں روپے کی ٹرسٹ پراپرٹی کو نان ٹرسٹ ڈکلیئر کر کے 80 سے 90 کروڑ روپے کمائے گئیے چیرمین، سیکرٹری سے لے کر تمام زونز کے ایڈمنسٹریٹرز ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز سمیت دیگر افسران ملوث شعیب سڈل کمیشن نے فیڈرل سیکرٹری اف مزہبی افئیر پاکستان سے رپورٹ طلب کرلی محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان میں اربوں روپے کی وقف پراپرٹی پر قبضے کی کہانیاں منظر عام پر آنے لگی ہیں شعیب سڈل کمیشن کو کسی شہری کی طرف سے رپورٹ دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پشاور ، اسلام آباد ، کراچی اور لاہور میں اربوں روپے کی کمرشل ٹرسٹ پراپرٹی کو قاض لوگوں نے متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ ملی بھگت کرکے نان ٹرسٹ پراپرٹی ڈکلیئر کروا کر زرائع کے مطابق ان متعلقہ افسران نے 80 سے 90 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

اس کرپشن سکینڈل میں اصف خان، اکرم جوئیہ سمیت دیگر افسران شامل ہیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے اس 80 ،90 کرڑوں میں کچھ حصہ چیرمین ، سیکرٹری کو بھی دیا گیا ہے جسکی وجہ سے ان ٹرسٹ پراپرٹی کی تحقیقات نہیں کی گئیں شعیب سڈل کمیشن نے اس بارے فیڈرل سیکرٹری ذوالفقار حیدر سے رپورٹ طلب کی ہے لیٹر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمیشن کو چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے کمیشن کو کوئی رپورٹ فراہم نہیں کی فیڈرل سیکرٹری اسکی رپورٹ یکم ستمبر تک فراہم کریں ۔ واضع رہے شعیب سڈل کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات پر بنایا گیا جسکی سربراہی ڈاکٹر شعیب سڈل کررہے ہیں جسکا مقصد وقف پراپرٹی کا تحفظ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version