news
گورنر سندھ کامران ٹسوری نے کارساز حادثے میں ناانصافی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس نا انصافی کو کسی صورت نہیں چلنے دیں گے
ہمارے وکیلوں کے ساتھ بھی رابطے ہیں کامران ٹسوری نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی کے گھر جا کر لواحقین سے بھی تعزیت کی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹسوری نے کہا کہ دو جانوں کا ضیاں ہو گیا لیکن ہمیں کہیں بھی انصاف ہوتا دکھائی نہیں دیتا تاہم کوئی کتنا بھی طاقتور ہو جائے وہ اللہ تعالی کی پکڑ سے نہیں بچ سکتا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بڑی ہی غربت میں اپنا گزر بسر کر رہے تھے مگر انہوں نے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجھے انصاف ہوتا دکھائی نہ دیا تو بحیثیت گورنر میں ان کے ساتھ خود عدالت جاؤں گا اور چیف جسٹس اف پاکستان سے اپیل کروں گا کہ اپ بھی اس کیس کو بذات خود مونیٹر کریں تاکہ کہیں انصاف ہونے سے نہ رہ جائے