news
ایران میں 2001 کے بعد پہلی مرتبہ پارلیمینٹ کی کسی صدرکو پوری کابینہ کی منظوری
ایران کی پارلیمنٹ نے صدر مسعود پیزشکیان کے تمام 19 وزراء کی منظوری دے دی ۔ بیس سال سے زائد عرصے میں پہلی بار کوئی رہنما اپنے تمام عہدیداروں کو کابینہ کے ذریعے حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ٖ
کئی دنوں کی بحث کے بعد بدھ کو کابینہ نے منظوری دی جو اتفاق رائے پر صدر کی توجہ کو ظاہر کرتی ہے۔
وزراء کی پارلیمنٹ کی منظوری ٖغیر رسمی ہے ٖ۔ 2021 میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ابراہیم رئیسی کی طرف سے تجویز کردہ ایک وزیر نے تجربہ کی کمی کی وجہ سے اعتماد کا ووٹ کھو دیاتھا۔
صدر نے بدھ کے روز کابینہ کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لیے وہاںپر موجود 285 اراکین پارلیمنٹ سے اپنی تقریر میں کہا کہ ہماری نجات کا واحدراستہ اتحاد اور یکجہتی ہی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق مسعود پزشکیان نے ایک حقیقی خارجہ پالیسی اور اندرون ملک جبر کو کم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے اس ماہ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، انھیں نسبتاً معتدل شخصیت سمجھا جاتا ہے، وہ ایک اس وقت صدارت کا عہدہ سنبھال رہے ہیں جب غزہ میں اسرائیلی حماس تنازعے اور لبنان میں ایران کےحمایتی حزب اللہ کے ساتھ اسرائیلی چپقلش پر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔
صدر ایران کو 53.3 فی صد اور سعید جلیلی کو 44.3 فی صد ووٹ ملے، 28 جون کو انتخابات میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ 50 فی صد ووٹ حاصل نہ کر سکا ، اور 40 فی صد ووٹروں کا ٹرن آؤٹ تاریخی طور پر کم رہا ، جس کے بعد رن آف مقابلہ کیا گیا۔ جس میں الیکشن کمیشن نے جلیلی کے 13.5 ملین ووٹوں کے باعث پیزشکیان کو 16.3 ملین ووٹوں کے ساتھ فاتح قرار دے دیا۔