news

سیشن جج کوہستان فرید خان کو خاندانی دشمنی کی بنا پر نشانہ بنایا گیا

Published

on

پولیس نے بتایا کہ سیشن جج کی ٹانگوں میں دو گولیاں لگیں اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق سیشن جج کوہستان فرید خان کو ان کے آبائی گاؤں چھوہڑ شریف میں مسجد کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ہری پور کا کہنا تھا کہ مقدمے میں پانچ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان سے نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے سیشن جج شاکر اللہ مروت کو 19 اپریل کو بازیاب کرا لیا گیا تھا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ سیشن جج مروت غیر مشروط طور پر بازیاب ہونے کے بعد بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version