news

عراق کے سیکرٹری دفاع کی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات

Published

on

عراق کے سیکرٹری دفاع جنرل احمد داؤد سلمان نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی کے امور بشمول ابھرتے ہوئے سیکیورٹی ماحول اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version