news
پی ٹی اے نے نادرا کے ساتھ مل کر غیر قانونی سم بلاک کرنا شروع کر دیا ہے۔
پی ٹی اے اعلان کیا ہے کہ منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر جاری کردہ سمیں 16 اگست کو بلاک کر دی جائیں گی۔ مزید یہ کہ متوفی افراد کے شناختی کارڈز پر فعال سمیں 15 اکتوبر تک بلاک کر دی جائیں گی۔
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ نادرا سے نئے شناختی کارڈ ملنے کے بعد صارفین بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے اپنی سمز بحال کر سکیں گے۔
2017 سے ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر جاری موبائل سم کارڈز کو بھی بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صارفین کو اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کروانے کے لیے 2 ستمبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔
پی ٹی اے نے ان سموں کو الرٹ بھیج دیا ہے جنہیں وہ بلاک کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جبکہ وہ اس حوالے سے جلد آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔