news

اے وی ایل سی کی موٹرسائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کامیاب کاروائی

Published

on


نشہ کے عادی، دو انتہائی مطلوب موٹر سائیکل لفٹر ملزمان گرفتار

تین سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

ملزمان نشہ کی لت پوری کرنے کے لیے شہریوں کی موٹر سائیکلز چوری کرکے پارٹس کھول کر فروخت کردیتے تھے۔

اے وی ایل سی نارتھ نا ظم آباد ڈویژن نے نشہ کے عادی، دو انتہائی مطلوب موٹر سائیکل لفٹر ملزمان کو تھانہ

بہادر آباد سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔

برآمد شدہ مو ٹر سائیکلیں تھانہ پاکستان بازار، لیاقت آباد اور ثمن آباد سے سرقہ شدہ ہیں۔

گرفتار شدہ ملزمان عمران اور فیصل سال 2019 سے کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں جن کا سابقہ ریکارڈ موجو د ہے۔

گرفتار شدہ ملزمان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version