news
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا یوٹیلیٹی اسٹورز کو فراہمکردہ سبسڈی پر25. 1فیصد ٹرن اوور ٹیکس عائد
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو فراہم کردہ سبسڈی پر 1.25 فیصد ٹرن اوور ٹیکس عائد کیا ہے
رواں مالی سال میں 60 ارب روپے کی سبسڈی پر ٹیکس عائد کیا جائے گا ۔
سبسڈی کو آمدنی سمجھنے کے بعد ایف بی آر سبسڈی سے تقریبا 1 ارب روپے ٹیکس ریونیو وصول کرے گا ۔
پچھلے سال ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اکاؤنٹس کو منسلک کیا تھا اور 4 ارب روپے برآمد کیے تھے ۔ سبسڈی پر ٹیکس کا نفاذ ایف بی آر اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے درمیان تنازعہ کا ایک نقطہ رہا ہے ۔
حکومت نے سبسڈی پر ٹیکس کو رواں مالی سال کے مالیاتی بل میں شامل کیا ہے ۔ 1.25 فیصد ٹیکس نقصان اٹھانے والی کمپنیوں کی آمدنی پر عائد کیا جائے گا ،